پشاور: قصہ خوانی بازار اور قہوے کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار اور قہوے کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ گزرے وقتوں میں یہ بازار تاجروں سے بھرا ہوتا جو مالِ تجارت کی لین دین کے لیے یہاں ٹھہرتے اور رات بھر قصوں کہانیوں کے ساتھ قہوے کا لطف اٹھاتے تھے۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قہوہ خانے  کسی بھی بازار سے زیادہ تھے جہاں آنے والوں کا شب و روز ہجوم رہتا تھا۔ اس بازار میں رونق تو اب بھی ہے مگر اس کی وجہ بچ جانے والی قہوہ خانے نہیں بلکہ برتنوں یا دیگر گھریلو سامان کی پُرشکوہ دکانیں ہیں۔

قصہ خوانی بازار میں اب بھی چند قدیمی قہوہ خانے موجود ہیں جہاں مختلف علاقوں سے لوگ پشاوری قہوے سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

پشاوری قہوہ

قصہ خوانی بازار کا قہوہ اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی تیاری کے لیے اب بھی پانی روایتی سماوار میں ابالا اور پھر قہوہ روایتی چینک میں تیار کیا جاتا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے تاریخ دان ڈاکٹر علی جان کے مطابق قہوہ چینی اور افغانی مشروب ہے، جو وہاں سے یہاں متعارف ہوا۔ قصہ خوانی بازار کو مرکزی حیثیت حاصل تھی اس لیے یہاں جگہ جگہ قہوہ خانے آباد تھے۔

ڈاکٹر علی جان  کے مطابق قصہ خوانی کا قہوہ ذائقے میں الگ ہونے کی وجہ سے پشاوری قہوے کے نام سے مشہور ہو گیا۔

پشاوری قہوہ کی تیاری کے حوالے سے دیکھیے یہ رپورٹ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp