غزہ: عالمی ادارہ صحت اسپتال میں داخل بچوں کو مصر منتقل کرنے کے لیے کوشاں

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت مصری حکام کے ساتھ مل کر شفا اسپتال میں مقیم فلسطینی بچوں کو مصر منتقل کرنے  کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے اسرائیلی فوج سے مذاکرات کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر رچرڈ برینن نے بتایا کہ ایندھن کی کمی اور سیکیورٹی کی صورتحال نے انخلا کو مشکل بنا دیا ہے۔

ڈاکٹر رچرڈ برینن نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کئی دنوں سے غزہ کے شمال میں اسپتالوں کے ساتھ بات چیت نہیں کر پا رہا ہے  جو کہ ایک مایوس کن صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے مصری حکام کے ساتھ مل کر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ساتھ اقوام متحدہ کے ذریعے انخلاء کے لیے سیکیورٹی کی یقین دہانی اور محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے بات چیت کی ہے تاہم ایندھن کی کم یابی بھی ان کے لیے ایک مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر رچرڈ نے بتایا کہ وہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں و دیگر نوزائیدہ اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے انخلا کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایک قافلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے لیے بہت زیادہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رچرڈ برینن

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ہلال احمر کی زیادہ تر ایمبولینسیں اس وقت کام نہیں کر رہی ہیں اس لیے ہم مصر سے ایک ایمبولینس لانے اور اسے شفا اسپتال لے جانے کا سوچ رہے ہیں۔

ڈاکٹر رچرڈ نے توقع ظاہر کی کہ 24 گھنٹوں کے اندر صورتحال واضح ہوجائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق شفا اسپتال میں تقریباً 600 مریض، 280 عملہ اور 2500 بے گھر افراد ہیں، جن میں 36 نومولود اور 27 انتہائی نگہداشت کے مریض شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟