اتوار کو بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل 10 میچز جیتنے کے بعد فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کھا بیٹھی۔ بھارتی ٹیم اپنی شکست پر کافی افسردہ دکھائی دی اورچند کھلاڑی تو میدان میں ہی رونے لگے، جہاں فائنل میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر مداحون نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
نرنید مودی نے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے، پورا ملک آپ کو دیکھ رہا ہے، کھیل ہے اور اس میں یہ ہوتا رہتا ہے اور نریندر مودی نے فاسٹ بولر محمد شامی کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ اس بار بہت اچھا کھیلا ہے۔
Modi Ji players ke zakhmon par namak charaktay hoye pic.twitter.com/FBJMJaIzhq
— PSL Memes (@PSLMemesWalay) November 21, 2023
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے نریندرمودی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نے محمد شامی کو گلے لگایا ہوا تھا۔
اپنی پوسٹ میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کل کا دن ہمارا نہیں تھا، میں تمام بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس طرح انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
محمد شامی نے وزیراعظم نریندرمودی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ خصوصی طور پر ڈریسنگ روم میں آئے اور ہماری حوصلہ افزائی کی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ واپس لوٹیں گے ۔
Unfortunately yesterday was not our day. I would like to thank all Indians for supporting our team and me throughout the tournament. Thankful to PM @narendramodi for specially coming to the dressing room and raising our spirits. We will bounce back! pic.twitter.com/Aev27mzni5
— 𝕸𝖔𝖍𝖆𝖒𝖒𝖆𝖉 𝖘𝖍𝖆𝖒𝖎 (@MdShami11) November 20, 2023
بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے بہت اچھا ٹورنامنٹ کھیلا مگر ہم فائنل میچ ہار گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب دل شکستہ ہیں لیکن ہمارے لوگوں نے ہماری حمایت جاری رکھی۔ وزیراعظم نریندر مودی کا ڈریسنگ روم کا دورہ حوصلہ افزاء تھا۔
We had a great tournament but we ended up short yesterday. We are all heartbroken but the support of our people is keeping us going. PM @narendramodi’s visit to the dressing room yesterday was special and very motivating. pic.twitter.com/q0la2X5wfU
— Ravindrasinh jadeja (@imjadeja) November 20, 2023