بسمہ معروف نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے استعفی دے دیا۔

 اپنی ایک ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے بسمہ معروف کا استعفی منظور کر لیا۔

نجم سیٹھی نے ٹویٹ میں لکھا کہ بسمہ معروف نے یہ کہتے ہوئے استعفی دیا ہے کہ وہ  نوجوان کھلاڑیوں کے لیے راستہ بنانا چاہتی ہیں۔

نجم سیٹھی کے مطابق  بسمہ معروف نے صرف کپتانی سے استعفی دیا ہے لیکن وہ پاکستان ویمن ٹیم میں عام کھلاڑی کے طور پر دستیاب ہو گی اور پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ویمن ٹیم نے 62 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جن میں 27 میچز میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔ جبکہ ون ڈے میں پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 میچ جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp