بچہ سا ڈاکو جس نے کئی بینک لوٹے اور پولیس والوں کو سفاکی سے قتل کیا

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

“وہ بالکل بچہ سا تھا۔ پیارا سا اور چھوٹا سا۔ کالے بالوں والا ۔ اس نے سرمئی رنگ کا کوٹ اور اطراف سے مڑا ہوا بھورے رنگ کا ہیٹ پہن رکھا تھا۔”

یہ وہ الفاظ تھے جن میں شکاگو کے مئیر کی بیوی نے ان کے گھر سے 18 ہزار ڈالر مالیت کے زیورات چرانے والے ڈکیت کا حلیہ بیان کیا تھا۔

ننھا سا بچہ دکھنے والے اس ڈکیت کا نام لیسٹر جوزف گیلس جسے جارج نیلسن کے نام سے جانا جاتا تھا۔ جب شکاگو مئیر کی بیوی نے اس کا حلیہ پولیس کو بتایا تو اس کا نام ‘بے بی فیس نیلسن’ پڑ گیا اور اسی نام سے اس کی وارداتوں کی خبریں اخباروں کی زینت بنتیں۔

چہرے مہرے سے معصوم بچہ نظر آنے والے اس ڈکیت نے امریکہ کے کئی مشہور اور بڑے بینکوں میں ڈکیتیاں کیں۔ اس کی ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے ساتھ خاص دشمنی تھی، اور وہ انہیں چن چن کر مار دینا چاہتا ہے۔ انڈر ورلڈ کے اسلحہ ڈیلرز کیساتھ اس کے رابطے تھے جن سے وہ اپنے گینگ کے لیے جدید اسلحہ خریدتا تھا ۔ اس نے ایف بی آئی کے کئی ایجنٹس کو موت کے گھاٹ اتارا۔

27 نومبر 1934 کو جب نیلسن اپنی بیوی اور ایک ساتھی کے ہمراہ چوری کی فورڈ گاڑی میں ہائی وے پر شکاگو کی طرف رواں دواں تو اس کی ایف بی آئی ایجنٹس کیساتھ مڈبھیڑ ہوئی۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھوٹے ڈکیت کو پیٹ میں گولی لگی۔ اس کے باوجود بھی وہ لڑتا رہا، اس کی گن چوک ہوئی تو ساتھی سے نئی گن لے کر فائرنگ جاری رکھی۔ حتٰی کے اس کی ٹانگیں بھی گولیوں کی زد میں آگئیں۔ اپنے جسم پر 7 سے 10 زخم آنے کے باوجود بھی چھوٹا ڈکیت لڑتا رہا اور 2 ایف بی آئی ایجنٹس کو قتل کر ڈالا۔ اس کے بعد وہ بیوی اور ساتھی کے ہمراہ ایف بی آئی کی گاڑی میں فرار ہوگیا کیونکہ اس کی اپنی گاڑی کا واٹر پمپ گولی لگنے سے پھٹ چکا تھا۔ جلد ہی وہ نیلسن کے قریبی واقع سیف ہاؤس میں پہنچ گئے جہاں چھوٹے ڈکیت کی سانسوں نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا۔

اس کی کمبل میں لپٹی لاش کو ایک ٹیلی فون کی لائن ٹھیک کرنے والے ورکر نے دیکھا اور پولیس کو رپورٹ کیا۔ چند ہفتے بعد جب نیلسن کی بیوی نے گرفتاری دی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی لاش کو کمبل میں اُسی نے لپیٹا تھا کیونکہ چھوٹے ڈکیت کو سردی بہت بری لگتی تھی۔


سال 2022ء میں آزاد جموں کشمیر(مظفر آباد ڈویژن) میں آج کے دن بلدیاتی انتخابات ہوئے۔


سال 1701ء میں سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے پیمانے کے موجد اینڈرس سیلسیس سویڈن میں پیدا ہوئے۔


سال 1940ءمیں اب تک کے سب سے بااثر مارشل آرٹسٹ بروس لی پیدا ہوئے۔


سا ل 1975ء میں بی بی سی ٹی وی پریزینٹر اور گنیز بک آف ریکارڈز کے شریک بانی ایلن راس کو ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا۔


سال 1956ء میں صحافی اور تحریک پاکستان کے کارکن مولانا ظفر علی خان کا انتقال ہوا۔


سال 2017ء میں ٹی ایل پی کے سربراہ خادم رضوی اور حکومت کے درمیان فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے لیے 6 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp