تین ہزار روپے میں کم گیس پر چلنے والا گیزر پاکستان میں کیسے اور کہاں ملے گا؟

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہتے ہیں ’ضرورت ایجاد کی ماں‘ ہوتی ہے اس کہاوت کو کوئٹہ کے ہنر مندوں نے سچ کر دکھایا۔ کوئٹہ کی وادیوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گیزر ناکارہ ہو جاتے ہیں اور یوں عوام کو مجبوراً خون جما دینے والے پانی کا استعمال کرنا پڑھتا ہے۔

ایسے میں کوئٹہ کے ٹین سازوں نے عوام کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ ٹین کی چادر کی مدد سے تیار کردہ ان گیزورں کو کچھ اس انداز میں بنایا جاتا ہے کہ یہ کم گیس پر بھی جل جاتے ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے دیسی گیزر ساز سیف اللہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دیسی طور پر تیار کیے جانے والے گیزر ان دنوں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مختلف کمپنیوں کے گیزر 30 سے 50 ہزار کے درمیان دستیاب ہوتے ہیں لیکن دیسی ساختہ گیزر 3 سے 5 ہزار روپے میں مل جاتے ہیں جو نہ صرف قیمت میں کم بلکہ پائیداری میں بھی بہترین ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے باسی وقار نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دیسی ساختہ گیزر کی خریداری کی جاتی ہے اس گیزر کی خاص بات یہ ہے کہ ایک تو اس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہے اور دوسرا یہ کم گیس پر بھی جل جاتا ہے جس سے عام آدمی کی بنیادی ضروریات بھی پوری ہو جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریش راول کو فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کا پوسٹر کیوں ہٹانا پڑا؟

گوگل کا نوجوانوں کے لیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات