‘میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کی’ کرکٹر امام الحق شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ گزشتہ روز شادی کی تقریب کے بعد انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے لکھا  ‘آج ہم ناصرف زندگی بھر کے لیے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔میں نے اپنے بہترین دوست سے شادی کی ہمیں اپنی دعاووں میں یاد  رکھیں۔’

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، امام الحق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ انمول محمود کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ قوالی نائٹ کے لیے تیار ہیں۔

قوالی نائٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم  کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس، اظہر علی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ امام الحق اور انمول محمود کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جبکہ ان کا ولیمہ آج (26 نومبر کو) منعقد کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت