عمرہ کی ادائیگی کے لیے کون سا وقت اور دن زیادہ مناسب؟ سعودی وزیر کا مشورہ

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے بہترین وقت کے بارے میں آگاہ کیا ہے کہ وہ  اس مقدمہ فریضہ کی تکمیل کرتے ہوئے ایک بھرپور تجربے سے استفادہ کریں۔

ڈاکٹر الربیعہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمرہ کرنے کا بہترین وقت صبح 7:30 سے ​​10:30 کے درمیان ہے، جبکہ رات کے وقت، 11:00 بجے شب سے 2:00 بجے شب تک کا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے عمرہ ادا کرنے والے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں جمع ہوتے ہیں، سعودی وزیر کی طرف سے تجویز کردہ اوقات بھیڑ کو کم کرنے اور عبادت کے لیے زیادہ پرسکون ماحول فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا ہےکہ عمرہ کرنے کے لیے ہفتے کے سب سے کم رش والے دنوں میں اتوار، منگل اور بدھ ہیں۔ زیادہ پُرسکون اور شاندار روحانی تجربے کے خواہاں عازمین عمرہ کو انہی دنوں عمرہ کی ادائیگی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں مکہ مکرمہ میں خوشگوار موسم ہے، جس سے مجموعی طور عبادات کی ادائیگی سہولت کےساتھ ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp