جسٹس ثاقب نثار کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں 6 ارب روپے سے زائد اضافہ کیسے ہوا؟

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جولائی 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کے قیام کا اعلان کیا، اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیمز کی  اپنی نگرانی میں تعمیر کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے مطابق ڈیم فنڈ میں 11 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کی رقم عطیات کی صورت میں جمع کرائی جاچکی ہے، جبکہ اس فنڈ میں چھ ارب 29 کروڑ روپے اضافہ بھی ہوا ہے جو کہ اصل رقم پر حاصل کیا گیا منافع یعنی سود ہے۔

سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے وزارت خزانہ سے سوال کیا تھا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں اس وقت کتنی رقم جمع ہے اور اس میں سے کتنی رقم استعمال ہوئی ہے۔ اس سوال کے جواب میں نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ جولائی 2023 کے مطابق چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈز اکاؤنٹ میں اس وقت 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ روپے رقم موجود ہے۔

مذکورہ اکاؤنٹ میں 11 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میں 6 ارب 29 کروڑ 59 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کہ اصل رقم پر حاصل ہونیوالے منافع کے طور پر شمار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کے مطابق اس وقت تک ڈیم فنڈ میں سے کبھی کوئی رقم نہیں نکلوائی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے 4 جولائی 2018 کو دیے گئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ڈیم فنڈ میں سے رقم سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں نکالی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت