190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت، اڈیالہ جیل کے باہرعمران خان کیخلاف نعرے بازی

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں احستاب عدالت اسلام آباد نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، اس موقع پر جیل کے باہر شہریوں اور وکلا ء کے درمیان نعرے بازی بھی ہوئی ہے۔

القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی اور وکلاء موجود تھے۔

نیب پروسیکیوٹر کی سربراہی میں استغاثے کی 5 رکنی ٹیم کے علاوہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، اور نورین خانم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

نیب حکام کی جانب سے عمران خان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل حکام کے حوالے کردیا۔

آج سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر شہریوں اور وکلاء کے مابین شدید نعرے بازی کی گئی، شہریوں کی جانب سے عمران خان کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بلند ہوئے، جس پر وہاں موجود چند وکلاء نے عمران خان کے حق میں جوابی نعرے لگائے۔

جیل عملے نے احتجاج کرنے والے  وکلاء اور شہریوں کو مرکزی گیٹ سے ہٹا دیا ، عملے کے مطابق جیل کے مرکزی گیٹ کے سامنے کسی کو احتجاج اور مظاہرے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں