حسن علی آئی پی ایل کھیلنے کے خواہشمند ’لیکن انہیں خریدے گا کون‘؟

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارت میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ایک بہت بڑی اور ایسی لیگ ہے جس میں بہت پیسہ ہے اور ہر کھلاڑی کھیلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کیوں نہیں کھیل سکتے اور ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو یہ لیگ نہ کھیلنا چاہتا ہو، مجھے بھی اگر موقع ملا تو میں یہ لیگ ضرور کھیلنا چاہوں گا۔

حسن علی کی آئی پی کھیلنے کی خواہش کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کی جانب سے دلچسب تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

احمد نوید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مخالف ٹیموں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے‘

ایک اور ایکس صارف نے لکھا کہ ’حسن علی حیدرآبادی بریانی کو یاد کررہے ہیں‘

بھارتی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ وہ سب تو ٹھیک ہے مگر آپکو خریدے کا کون یہ بھی تو سوچو‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے