’کہا جاتا ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘ اور ’مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔‘ یہ بزرگوں کے اقوال ہیں اور جب ایسی بات انسان اپنی آنکھوں سے دیکھ لے تو وہ اللہ کی حقانیت کا دل سے احترام اور اعتراف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
ایسا ہی واقعہ غزہ میں پیش آیا ہے، جس سے وہاں کے لوگوں کا اللہ اور اس کے معجزوں پر ایمان مزید پختہ ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بچے کو دکھایا گیا اور اس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے، ’غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد زندہ نکالا جانے والا بچہ‘۔
🔴 غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد نکالا جانے والا بچہ- pic.twitter.com/YaXQvv56Ow
— RTEUrdu (@RTEUrdu) November 27, 2023
اتنے دنوں بعد ایک بچے کا ملبے تلے دبے رہنا اور پھر زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس کو اللہ کی قدرت قرار دے رہے ہیں اور ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘ اور ’مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے‘ جیسے اقوال زریں سے اللہ کی بڑائی بیان کر رہے ہیں۔
ایکس صارف ماجد لکھتے ہیں، ’ یہ تو رب ہی جانتا ہے کہ اس نے اس بچے سے کیا کام لینا ہے جو اتنے دنوں کے بعد بھی ایسے حالات میں زندہ رکھا۔‘
یہ تو رب ہی جانتا ہے اس نے اس بچے سے کیا کام لینا ہے جو اتنے دنوں کے بعد بھی اسے ایسے حالات میں زندہ رکھا۔
— Majid (@MajidbinMSharif) November 28, 2023
ایکس صارف ماہزیب حید ر لکھتی ہیں کہ ’37 دن ، یقین کرنا مشکل ہے۔ اللہ کی قدرت ہے جو پتھر کے نیچے بھی رزق دیتا ہے۔ ‘
Unbelievable 37 days… اللہ کی قدرت جو پتھر کے نیچے بھی رزق عطا کرتا ہے
— Mahzaib Haider (@MahzaibHaider) November 27, 2023
صادر خان خٹک لکھتے ہیں کہ ’بیشک مارنے والے سے بچانے والا بہتر ہے۔ ‘
بیشک مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہے 💯🙏
— Sadir Khan Khattak 💙 (@SadirKh92992422) November 28, 2023
اعظم ثانی نے لکھا ’ (یہ بچہ) وقت کا موسیٰ ہے جسے خدا نے زندہ رکھنا چاہا۔‘
وقت کا موسیٰ ہے جسے خدا نے زندہ رکھنا چاہا
— AZAM SAANI (@AZAMSAANI5) November 27, 2023
ٹریولر ٹوورڈ جناح نامی ایکس اکاؤنٹ سے لکھا گیا، ’ اللہ نے حضرت موسیٰ کے لیے دریا کو پھاڑ دیا تھا، فرعون نے سب بچوں کو قتل کروا دیا، ایک موسی کو اللہ نے پھر بھی بچا لیا۔ اللہ ہے، اللہ تھا اور اللہ رہے گا۔‘
اللہ نےحضرت موسی کے لیے دریا کو پھاڑ دیا تھا۔ فرعون نے سب بچوں کو قتل کروا دیا ۔ ایک موسی کو اللہ نے پھر بھی بچا لیا۔ اللہ ہے۔ اللہ تھا ۔ اور اللہ رہے گا
— Traveller toward JANNAH (@MirhaRanein) November 28, 2023
ایکس صارف ملکہ سیرت نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ لکھا ’ اور تُم اپنے ربّ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔‘ سبحان اللہ، اللہ اکبر۔
اور تُم اپنے ربّ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
سبحاناللہ اللہ ہو اکبر— °~~ ملکہِ سیرت ~~° (@Nomorequeen) November 27, 2023
عمران سجیلا نے لکھا کہ ’غزہ والے کتنے خوش قسمت ہیں، ہم تو اللہ کے معجزوں کے بارے میں صرف سن رہے ہیں اور غزہ والے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔‘
گزا والے کتنے خشکسمت ہے ہم تو اللہ کے موجزے صرف سوں رہے ہے اور وو اپنی آنکھو سے دیکھ رہے ہے
— Imran Sujela (@IaRiyaz241) November 27, 2023
واضح رہے کہ حماس کی 7 اکتوبر کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کے نہتے شہریوں پر 25 نومبر تک مسلسل وحشیانہ بمباری جاری کی، اسرائیل کی بمباری سے 15000 سے زیادہ فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے۔
اسرائیل کی بمباری سے 6000 سے زیادہ بچے اور 3500 سے زیادہ خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ 6000 سے زیادہ شہریوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔