خیبرپختونخوا: امریکی سفیر کی منصوے کی کامیاب تکمیل پر محکمہ زراعت کو مبارکباد

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو پشاور میں  پائیدار کاشتکاری منصوبے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور زرعی منصوبے کی کامیاب تکمیل پر صوبے کے محکمہ زراعت کو مبارکباد دی۔ 13 لاکھ ڈالر مالیت اور 5 سالہ دورانیے  پر مشتمل اس پروگرام کے لیے مالی اعانت امریکی سفارتخانے نے فراہم کی تھی۔

متبادل ترجیحی ذرائع آمدنی پروگرام سے جس کا اطلاق ایف اے او اور حکومتِ خیبر پختونخواہ کے ذریعے کیا گیا 600 خواتین سمیت 3700  کاشتکار مستفید ہوئے۔ اس پروگرام کی مدد سے انہیں بہتر زرعی طریقوں سے آگاہ کیا گیا جس کی وجہ سے  وہ نہ صرف اپنی آمدنیوں میں اضافے کے قابل ہوئے بلکہ نئی اور متبادل فصلوں تک رسائی بھی حاصل کر پائے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر ڈونلڈ بَلوم  نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دور رس نتائج حاصل کیے گئے ہیں جس کی مدد سے پھلوں اور سبزیوں کے باغات، گرین ہاؤسز اور آبپاشی کا ایسا نظام تشکیل دیا گیا جس سے 25 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

انہوں نے  ان 624 خواتین کاشتکاروں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ خواتین کی شرکت نہ صرف یہ کہ متاثر کن ہے بلکہ ایک بہتر مستقبل کی نوید بھی دیتی ہے۔  اس موقع پر سفیر بَلوم نے  ڈائریکٹر جنرل جان محمد خان اور سیکریٹری محمد جاوید مروت کا اس منصوبے کی تکمیل میں اُن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر سفیر بَلوم نے اس منصوبہ میں حصہ لینے والے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور ایف اے او کے احاطہ میں ایک پودا بھی لگایا۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ زراعت کے سیکریٹری محمد جاوید مروت، ڈائریکٹر جنرل زراعت جان محمد خان اور اقوام متحدہ کےدفتر برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے صوبائی سربراہ  فرخ توئیروو نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا