امریکی منتخب نمائندگان کی عمران خان سےملاقات

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی منتخب نمائندگان اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق امور سمیت قانون کی بالادستی کا موضوع بھی زیر بحث رہا۔ امریکی وفد نے عمران خان کی جمہوری جدوجہد اور پاکستانی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے عمل کو بھی سراہا۔

امریکی وفد سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی عالمی جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ پاکستان میں اقتتدار پر چھوٹا سا گروہ مسلط ہے۔ ملک پر قابض یہی کرپٹ ٹولہ الیکشن نہیں کرانا چاہتا۔ یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

عمران خان نے امریکی وفد کو اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی مقبولیت سے خائف قوتوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کروایا ۔ پی ٹی آئی کی اسی مقبولیت سے خوفزدہ حکومتی اتحاد انتخابات کے انعقاد کا حامی نہیں۔

ڈاکٹر آصف محمود اور خالد نظیر کی قیادت میں امریکی وفد میں کیلیفورنیا کے منتخب نمائندگان کرس ہولڈن، وینڈی کیریلو اور مائیک گپسن سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp