ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اگر صارفین اپنا اکاؤنٹ ٹو فیکٹر اوتھنٹیکیشن کے تحت رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹوئٹرکا بلیو چیک مارک لینا پڑے گا جس کی قیمت ماہانہ آٹھ ڈالر ہے۔
’ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن‘ میں ٹوئٹر صارفین کے پاس موقع ہوتا ہے کہ وہ اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے لاگ ان کرتے وقت اپنے فون پر کوڈ منگوا لیں۔
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ ان موبائل فون پر کوڈ منگوانے کی سہولت صرف انہی صارفین کو میسر ہو گی جنہوں نے ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب کر رکھا ہو گا۔
ٹیکنالوجی سے متعلق حلقے اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے تاہم کمپنی کے اعلان کے بعد اب یہ واضح ہے کہ جو ٹوئٹر صارفین ٹو فیکٹر اوتھنٹیکیشن کے لیے ٹیکسٹ میسج پر انحصار کرتے ہیں انہیں سبسکرپشن سروس کا حصہ بننا ہوگا۔
ٹوئٹرکا ماننا ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ٹو فیکٹر اوتھنٹیکیشن کوڈ بھیجنا محفوظ نہیں اور ہیکرز ڈیوائس کا کنٹرول سنبھال کرآسانی سے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل
کر سکتے ہیں۔
Effective March 20, 2023, only Twitter Blue subscribers will be able to use text messages as their two-factor authentication method. Other accounts can use an authentication app or security key for 2FA. Learn more here:https://t.co/wnT9Vuwh5n
— Support (@Support) February 18, 2023
ٹو فیکٹر اوتھنٹیکیشن فیچرکیا ہے؟
اس فیچر کے ذریعے اگر کوئی صارف اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے فون پر ایک سیکیورٹی کوڈ بھیجا جاتا ہے اور ویب سائٹ پر اس کوڈ کے
اندراج کے بعد ہی لاگ اِن کیا جا سکتا ہے ۔ ٹیکسٹ میسج سے متعلق ٹو فیکٹر اوتھنٹیکیشن کا فیچر عام صارفین کے لیے ختم کیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین میں بہت مقبول ہے لیکن کچھ عناصر کی جانب سے اس کا غلط استعمال جاری ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے طریقے
ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے صارفین اوتھنٹیکیشن ایپ انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپس سیکیورٹی کوڈ پیدا کرتی ہیں جسے ٹوئٹر میں لاگ اِن کے لیے استعمال
کیا جا سکتا ہے۔ان ایپس کو گوگل یا ایپ اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس کو استعمال کرنے کے لیے ٹوئٹر کی سیٹنگ اینڈ پرائیویسی میں جائیں۔ وہاں پرسیکیورٹی اینڈ اکاؤنٹ ایکسیس کا آپشن موجود ہو گا۔ یہاں پراوتھنٹیکیشن ایپ کے آپشن کا
انتخاب کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ پھر ٹویٹر ای میل ایڈریس مانگے گا۔اس کے بعد آپ اوتھنٹیکیشن ایپ میں پیدا ہونے والے کوڈ کو استعمال کر کے ٹوئٹر پر لاگ ان
ہو سکیں گے۔














