داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے لیے نشان پاکستان کا اعزاز

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سمیت دنیا کےمختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ، صحت، ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خدمات پر داؤدی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا۔

منگل کو ایوان صدر میں اس حوالےسے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد ، گورنر سندھ کامران احمد ٹیسوری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شریک تھے ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے داؤدی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان سے نوازا ۔ تقریب میں شرکا کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے 53 ویں داعی اور سربراہ ہیں۔

تعلیم کے لیے کی بیش بہا خدمات

ان کے پیروکار تمام براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں جن کی ایک بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی بھی ہے۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین پاکستان کے لیے خصوصی احترام کے ساتھ ساتھ امن، ہم آہنگی اور خیر سگالی کے حامی ہیں۔ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں کوششیں کیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی میں اسکول آف لا کی عمارت میں اپنا حصہ ڈالا، پاکستان میں ایک جدید ترین یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ بھی شروع کیا، صحت کی دیکھ بھال کے متعدد ادارے کام کر رہے ہیں جو لوگوں کومعیاری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد درخت

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نارتھ ناظم آباد کراچی میں سیفی اسپتال میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ کارڈیک ونگ زیر تعمیر ہے۔ صرف گزشتہ چند سال میں پاکستان کے مختلف حصوں میں ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے پیروکاروں کی جانب سےایک لاکھ سے زیادہ درخت لگائے گئے۔

لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ’پروجیکٹ رائز‘ کے نام سے ایک عالمی اقدام شروع کیا گیا ہے۔

پروجیکٹ رائز کے ترقی کے پروگرام صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت، ماحولیاتی ذمہ داری اور تحفظ اور تعلیم سمیت متعدد شعبوں پر محیط ہیں۔ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کریں اور ملک میں کاروباری مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں قرآن مجید کی تعلیمات کی روشنی میں گزاریں۔

ملک میں 7000 کمیونٹی کچن

ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے اندر خوراک کے عدم تحفظ کے مسئلے کو حل کیا ہے جس کے ذریعے ہر گاؤں، قصبے یا شہر میں جہاں وہ رہتے ہیں، فیض الموائد کے زیر اہتمام ایک مشترکہ باورچی خانہ قائم کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں ایف ایم بی کمیونٹی کچن سے روزانہ 7000 سے زیادہ خاندان مستفید ہوتے ہیں۔ روحانی رہنمائی اور سماجی خدمات کے میدان میں پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی