پاکستان سپر لیگ: پلیئر ڈرافٹ 2024 کے لیے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 13 دسمبر کو ہونے والے کے لیے 22 ممالک کے 485 بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

پی ایس ایل 13 فروری تا 18 مارچ منعقد ہوگا۔ 46 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

 ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے روسٹر کو انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کی موجودگی سے تقویت ملی ہے۔ یہ دونوں ہی بیٹسمین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔  ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پانچویں بلے باز ریلی روسو ملتان سلطانز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوئے تھے۔

سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا، افغانستان کی جوڑی فضل الحق فاروقی اور مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین بھی ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

 کسی بیرونی ملک سے رجسٹر کرنے والے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد انگلینڈ سے ہے جو کہ 158 ہے۔  فہرست میں ویسٹ انڈیز (58)، سری لنکا (40)، افغانستان (36)، جنوبی افریقہ (30)، بنگلہ دیش (21)، نیوزی لینڈ (18)، آسٹریلیا (16)، زمبابوے (11) اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑی ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے بھی کافی تعداد میں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے کچھ نمایاں کھلاڑیوں میں ڈینیل سامس، ایشٹن آگر (آسٹریلیا)، فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، نور احمد، رحمن اللہ گرباز (افغانستان)، بین ڈکٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹمل ملز (انگلینڈ)، سندیپ لامچھانے (نیپال)، جیمز نیشم (نیوزی لینڈ)، رسی وین ڈیر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، مہیش تھیکشنا، بھانوکا راجا پاکسا، داسن شاناکا (سری لنکا)، کیرون پولارڈ، روومین پاول، روماریو شیفرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت