مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر پھر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ان کی ایک ٹویٹ پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات اور آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو بدحالی کی راہ پر ڈال دیا اور اس کے باوجود اپنی ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو! چپ کرکے بیٹھ جاو۔
تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، IMF کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔
اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو!
چپ کر کے بیٹھ جاؤ!#عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
مسلم لیگ کی مرکزی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا : آئیے ! اس تباہی کیلئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو چار سال تک چن لیا اور کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی (شکریہ) جن پر آپ اب انحصار کر رہے ہیں، ان شاء اللہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
قدر میں 62%سےزائد یا ڈالر کےمقابلےمیں110روپےکی گراوٹ کی شکل میں PDMنے11 ماہ میں روپےکوعملاً ذبح کردیاہے۔اس سےقرضوں میں14.3کھرب کااضافہ،مہنگائی (31.5%)75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔قوم تبدیلئ حکومت کی سازش کی بھاری قیمت اداکررہی ہےجس کےذریعےسابقCOASنےمجرم قوم پر مسلط کئے pic.twitter.com/FwoFUalXEQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
اس سے قبل آج سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے پر ایک ٹویٹ کی تھی، جس میں کہا تھا کہ روپے کی قدر میں 62 فیصد سے زائد یا ڈالر کے مقابلے میں110 روپے گراوٹ کی شکل میں 11 پی ڈی ایم نے 11 ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کردیا ہے۔ اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ ہوگا اور مہنگائی 31.5 فیصد تک پہنچ جائے گی جو 75 سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔ قوم حکومت کی تبدیلی سے متعلق سازش کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے جس کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مسلم لیگی رہنما مریم نواز شریف نے عمران خان کی ایک ٹویٹ کے جواب میں گرما گرم جواب دیا تھا۔