گلگت بلتستان کی بہادر ماں روشن بی بی جس نے چلاس میں بس پر حملے کے دوران اپنی جان پر کھیل کر اپنے 2 بچوں اور شوہر کو بچالیا تاہم اس دوران خود متعدد گولیوں کا نشانہ بنیں اور اب گلگت سیف الرحمن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
روشن بی بی اُس بس میں سوار گلگت سے کراچی جارہی تھیں جس پر چلاس ہڈور کے مقام پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ اس موقع پر حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روشن بی بی نے فائرنگ کے دوران اپنے 2 سالہ بچے اور 5 سالہ بچی کو بس کی سیٹ کے نیچے چھپا کر شوہر کو ان کے اوپر لٹایا اور خود ان کے اوپر منہ کے بل لیٹ گئیں، یوں ان کے بچے اور شوہر تو محفوظ رہے مگر دہشتگردوں کی گولیاں روشن بی بی کی کمر میں پیوست ہوتی گئیں۔
روشن بی بی، ان کے شوہر اور ان کی بچی اس واقعے سے متعلق کیا کہتے ہیں؟ جانیں گلگت میں وی نیوز کے نمائندے فہیم اختر سے ہونے والی خصوصی بات چیت میں: