لیاقت جتوئی بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سندھ کی مختلف جماعتوں کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کا ارادہ ہے کہ ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے اور دادو میں 9 دسمبر کو جلسے کا انعقاد کیا جائے جس میں جی ڈی اے کی مرکزی قیادت کی موجودگی میں وہ اپنے قریبی ساتھیوں سمیت جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ ہم سندھ میں گرینڈ ڈیمویٹک کی حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریں گے۔

لیاقت جتوئی کون ہیں؟

لیاقت جتوئی کو پاکستانی سیاست کا منجا ہوا کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے، لیاقت جتوئی نے ایک سال کے لیے (سنہ 1997 تا سنہ 1998) سندھ کے 25 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر فرائض انجام دیے۔ وہ سنہ 1990 سے سنہ 1995 تک وزیر خزانہ، 2002 سے 2003 تک صنعت و پیداوار کے وزیر جبکہ 2004 سے 2007 تک پانی و بجلی کے وزیربھی رہے تھے۔

سیاسی وفاداریاں

لیاقت جتوئی اوائل میں پاکستان مسلم  لیگ ن کے ساتھ جڑے رہے اور مختلف دھڑوں کی حمایت سے مختلف ادوار میں اسمبلی تک رسائی حاصل کی۔ اس کے بعد جب جنرل مشرف اقتدار میں آئے تو لیاقت جتوئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی اور وازارتیں بھی حاصل کیں۔

بعد ازاں لیاقت جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب کیا تھا اور اب وہ جی ڈی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل