سانحہ وزیر آباد لانگ مارچ میں جان ڈالنے کیلئے خود کروایا گیا، ملزم کے وکیل کا دعویٰ

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم نوید کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزیر آباد واقعہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے کے لیے خود کیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزم نوید بشیر کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان کی خواہش پر جے آئی ٹی تبدیل کی جاتی ہے جو انہیں پسند نہیں آتی، کیس کی ضمنیوں کو ٹوئسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جے آئی ٹی موقع کے ثبوت کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنا رہی، جے آئی ٹی اور عمران خان نے ملی بھگت کر کے کیس خراب کیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کا مزید ریمانڈ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سخت سردی میں ماں کو سامنے بٹھا کر ملزم کا مرضی کا بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ عدالت اس لیے نہیں جا رہے کیونکہ وقوعہ ان کا اپنا بنایا ہوا ہے، ہم تو تسلیم ہی نہیں کرتے کہ عمران خان کو کوئی زخم آیا ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے میں تیز ہیں، یہ لوگ عوام کی توجہ اپنے ڈرامے سے ہٹانا چاہتے ہیں، وزیر آباد واقعہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے کے لیے خود کیا گیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا ہم معظم گوندل کے قتل کا استغاثہ عمران خان اور ان کے گارڈ کے خلاف کروانے پر غور کر رہے ہیں، آپ نے 30 دن تک ایف آئی آر کیوں لیٹ کی، معظم کا قتل ملزم نوید پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کل سے دوسرے اور تیسرے شوٹر کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن معظم عمران خان کے گارڈ کے اسلحے سے قتل ہوا، عمران خان کے گارڈ کا اسلحہ فارنزک کے لیے دیا ہی نہیں گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش سے مشابہ،امریکی جریدے کا دعویٰ

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی