کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالیاتی شعبے تک خواتین کی رسائی میں اضافے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے خواتین کوقرضوں کی فراہمی کے ضمن میں پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی معاونت کی منطوری دے دی۔

بینک کی طرف سے پیر کو جاری اعلامیے کے مطابق اس معاونت میں 10 کروڑ ڈالر کاپالیسی قرضہ بھی شامل ہے جو مالیات تک خواتین کی رسائی بڑھانے کے لیے قانونی اور ضابطہ جاتی اصلاحات کے لیے بروئے کار لایاجائے گا۔ جبکہ  کروڑ ڈالر مالیاتی انٹرمیڈیٹیشن قرضہ بھی اس معاونت کاحصہ ہے جس کے تحت خواتین کو قرضے کی فراہمی کے لیے مالیاتی اداروں کی مد د کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مالیات سے متعلق سرگرمیوں کے کیے 55 لاکھ ڈالر کی مزید معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کےڈائریکٹر جنرل برائے وسطی ومغربی ایشیا یوگینی زکوپ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ خواتین کی شمولیت اور انہیں مساوی اقتصادی مواقع فراہم کیے بغیر جامع ،موزوں اور پائیدار ترقی کاحصول ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک کی اس معاونت سے مالیاتی ایکو سسٹم کو بہتر بنانے، مالیات میں خواتین کی رسائی میں اضافے اور خواتین کو بااختیاربنانے و انہیں روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ملکی افرادی قومت میں خواتین کا حصہ کتنے فیصد ہے؟

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی افرادی قوت میں خواتین کاحصہ 23 فیصد جبکہ کاروبار میں ان کی شمولیت کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

اے ڈی بی کے سینیئر ماہر معاشیات اینڈریو میکارتے نے بتایا کہ پاکستان میں کاروباری خواتین کی ایک تعداد موجود ہے تاہم ان کی موجودگی کااعتراف نہیں کیا جاتا ۔

اینڈریو میکارتے کا کہنا ہے کہ کاروباری خواتین کی استعدادکارمیں بہتری اور ان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پالیسی اصلاحات ضروری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت