وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمجھتے ہیں کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر جیل میں ہونا چاہئیے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں ایک صحافی کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سےان کے استعفے کی بابت دریافت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
‘ویڈیو میں وزیر خزانہ اپنے غصہ پر قابو پاتے ہوئے جواباً کہتے ہیں: ’آپ کو تکلیف کیا ہے میرے کام کرنے سے۔
صحافی نے دوبارہ دریافت کیا، ’تکلیف نہیں ہے مگر سوال یہ ہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفی دینے جا رہے ہیں۔ آپ اس کی تردید نہیں کریں گے؟‘۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے کیا کیا ہے اس ملک کے ساتھ؟ اربوں روپے کے ری فنڈز دے کر چلا گیا۔ جو اس نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے وہ سب کو پتہ ہے۔ اسے جیل میں ہونا چاہیئے۔
“چار بج کر دس منٹ…” آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟ “آپکو میرے کام سے تکلیف ہے؟ شبر زیدی کو جیل میں ہونا چاہیے۔۔” صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار برہم#IshaqDar #DunyaNews pic.twitter.com/JivCtNoMDG
— Dunya News (@DunyaNews) March 3, 2023
ویڈیو کے آغاز میں وزیر خزانہ کو ’چار بج کر دس منٹ‘ کی گردان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ چار بج کر دس منٹ سے وہ اپنی متوقع پریس کانفرنس کا حوالہ دے رہے تھے۔