‘ہمیں ٹماٹر مل گیا’: خلا میں گم ہو جانے والا ٹماٹر کہاں تھا؟

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کے خلاباز فرینک روبیو سب سے طویل واحد خلائی پرواز مکمل کرنے کے بعد ستمبر میں زمین پر واپس پہنچے  لیکن انہوں نے اپنے خلائی سفر کے دوران بین  الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ٹماٹر کھو دیا۔اس خلائی سفر کے دوران وہ خلا میں ٹماٹر کاشت کرنے کے مشن پر تھے اور یہ ٹماٹر خلا میں کاشت ہونے والا سب سے پہلا پھل تھا۔

نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے وہ ٹماٹر کھا لیا ہے، لیکن گزشتہ روز وہ اس الزام سے اس وقت بری ہوئے جب آٹھ ماہ کے طویل تلاش کے بعد اب یہ ٹماٹر مل گیا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خلائی اسٹیشن کے عملے کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس کے مطابق خلاباز فرینک روبیو کو اب ان الزامات سے بری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے خلا میں کاشت کیے گئے ٹماٹروں میں سے ایک کھا لیا ہے۔


واضح رہے کہ خلاباز کو پچھلے کئی عرصے سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ انہوں نے چھپ کر وہ ٹماٹر کھا لیا ہے تاہم ٹماٹر کے مل جانے کے ٹماٹر کی حالت کے بارے میں خلائی اسٹیشن نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

ٹماٹر کھا لینے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے خلاباز فرینک روبیو کا کہنا تھا کہ میں بہت پر اعتماد ہوں کہ میں نے ٹماٹر کو اسی جگہ کاشت کیا جہاں کرنا تھا لیکن مجھے نہیں پتا کہ وہ کدھر گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ٹماٹر کو بہت تلاش کیا تاکہ میں ثابت کر سکوں کے میں نے وہ ٹماٹر نہیں کھایا تاہم یہ ٹماٹر اب 8 ماہ بعد مل گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے