لفظی جنگ کے بعد مائیکل وان اور محمد حفیظ کی سیلفی: ’دونوں بھائیوں میں غلط فہمی ہوگئی تھی‘

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کےڈائریکٹر  محمد حفیظ اور سابق انگلش کپتان مائیکل  وان طویل عرصے سے ٹویٹر پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی پوسٹس میں ایک دوسرے کو مینشن کررہے تھے لیکن آج آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے محمد حفیظ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور لکھا محمد حفیظ سے مل کر اچھا لگا۔

 


مائیکل وان نے سیلفی شیئر کی تو صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کیے ، کسی نے طنزومزاح کیا تو کسی نے محمد حفیظ کو پرانی لڑائی یاد دلا دی۔

ایک صارف نے میم کا سہارا لیتے ہوئے لکھا دونوں بھائیوں میں غلط فہمی ہوگئی تھی۔


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا دوستی کی ایک نئی شروعات۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔ 4 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے میچ سے ایک دن پہلےمائیکل وان نے ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں کپتان بابر اعظم کے واٹس ایپ چیٹ لیک اسکینڈل اور انضام الحق کے مستعفی ہونے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فکر ہورہی ہے ، پاکستان میں سب بہت پرسکون ہیں ، ان کی اچھی پرفامنس کے لیے کسی کا مستعفی ہونا یا چیٹ لیک ہونا ضروری ہے۔

مائیکل وان کی ٹویٹ کے جواب میں محمد حفیظ نے سابق انگلش کپتان کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے بجائے انگلینڈ ٹیم کے مسائل پر توجہ دیں۔ اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے یہ لفظی جنگ بڑھتی گئی جہاں محمد حفیظ کبھی اپنی پوسٹس میں مایئکل وان کو مینشن کرتے تو کبھی مائیکل وان محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بناتے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شاید یہ سیلفی اس طویل سرد جنگ کے خاتمے کا اعلان ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے