امریکا میں ریلوے ٹریک پر مٹرگشت کرتے بیل نے پولیس کو ناکوں چنے چبوا دیے

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو جرسی میں ایک بیل نے من مانی پر اترتے ہوئے ذرائع نقل و حمل کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے ریل گاڑیوں کے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کروایا اور پھر ہوائی اڈے کا رخ کرلیا لیکن بالآخر مقامی انتظامیہ نے اس پر قابو پا ہی لیا۔

مسافروں کو جمعرات کی صبح تقریباً 45 منٹ کی تاخیر ہوئی جب ایک فرار ہونے والا بیل نیوارک پین اسٹیشن پر این جے  ٹرانزٹ ٹرین کی پٹڑیوں تک جا دھمکا۔

حکام نے بتایا کہ بیل صبح 10:30 بجے نیوارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک مقام سے فرار ہوا تھا جس کے بعد وہ پین اسٹیشن پہنچا اور وہاں ٹرانزٹ پٹڑیوں پر دھرنا دے دیا۔

بیل نے ریل گاڑیوں کی آمدورفت درہم برہم کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ وہاں سے پھر اس نے ہوائی اڈے کی جانب بھی رخ کرلیا۔ تاہم نیوارک اور پورٹ اتھارٹی کے پولیس افسران نے پٹٹریوں پر ہی جالیا۔

خاصی تگ و دو کے بعد پولیس کی ٹیم اس بیل کو ایک باڑ والی جگہ پر گھیرنے اور پھر اسے ٹرانکوئلائزر کے ذریعے بیہوش کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ بیل کی نقل و حمل اور دیکھ بھال کے لیے اسے جانوروں کی ایک مقامی پناہ گاہ کے حوالے کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp