شیخ نواف کا انتقال: شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا۔

کویتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کویت کی کابینہ نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکرنے کی منظوری دی ہے جن کی عمر 83 سال ہے۔

کابینہ نے سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو آج ہی دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

کویتی کابینہ نے شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر کویت میں 40 روز کے سوگ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کا 86 برس کی عمر میں آج ہی انتقال ہوا ہے۔

شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کو 2020 میں شیخ صباح الاحمد کے انتقال کے بعد نیا امیر مقرر کیا گیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر اظہار رنج وغم

اِدھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر کویت کی عوام، حکومت اور پارلیمنٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کویت کی ترقی میں مرحوم امیر کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور کویتی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے مستقل عزم کے لیے گہرے احترام کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp