یو اے ای کا خواب چکنا چور: بنگلہ دیش نے پہلی بار انڈر 19 ایشا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کو 195 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

انڈر 19 ایشا کپ کا فائنل میچ آج دبئی میں بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر یو اے ای کو 282 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم صرف 87 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

 

بنگلہ دیشی بلے باز عاشق الرحمان شبلی 149 گیندوں پر 129 رنز بنا پر پلیئر آف دی میچ رہے جبکہ انہوں نے پوری سیریز میں بھی شاندار بلے بازی کی۔ 378 رنز کے ساتھ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی انہی کے حصے میں آیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیش نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے