عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا، مریم نواز

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، پارٹی کے مرکزی سینئر راہنما خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

انجینئر خرم دستگیر خان اور علاقے سے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں گوجرانوالہ میں بھرپور تنظیمی کنونشن پر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ، گوجرانوالہ سب سے آگے ہے۔ ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے۔ امید اور یقین ہے کہ پارٹی کے تمام ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے۔

لیگی راہنما نے کہا کہ تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مضبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو مٹانے والے اللہ کے کرم سے خود مٹ گئے۔ الحمداللہ، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا۔ ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج مشکلات ضرور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے۔ ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔ مریم نواز کے اس جملے پر اجلاس میں قہقے لگ گئے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مریم نواز لیگی کارکنوں کی آواز بن چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘