راولپنڈی پولیس کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردید

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر راولپنڈی میں فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم راولپنڈی پولیس نے اس کی تردید کر دی ہے۔

ایئرپورٹ روڈ پر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایئرپورٹ روڈ پر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا اور فیملی کے ساتھ جاتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی تو فائرنگ کردی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آ غاز کر دیا گیا ہے، معاملہ فیملی سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے کسی اہم شخصیت پر فائرنگ کا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر اس وقت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تعینات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہوا ہے اور وہ 14 مارچ 2024 کو سبکدوش ہو جائیں گے۔

جج محمد بشیر کو 2012 میں پہلی مرتبہ احتساب عدالت میں جج تعینات کیا گیا تھا، انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تعینات کیا تھا۔ ان کی 3 سالہ مدت 2015 میں اختتام پذیر ہونا تھی۔ تاہم ملسم لیگ (ن) نے 2015 میں اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی) انتظامیہ کی سفارش پر جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کرتے ہوئے 2018 تک کے لیے احتساب عدالت کا جج تعینات کردیا تھا۔

اس کے بعد 2021 میں جب ان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے انہیں پھر سے 3 برس کے لیے جج مقرر کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی