نائیجیریا میں جنگلی حیات کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائیجیریا نے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نائیجریا جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔

 برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیر مملکت برائے ماحولیات اسحاق سالاکو نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شمال مشرقی بورنو ریاست میں ایک فوجی 2 ہاتھیوں کو مار رہا ہے اس وڈیو نے نائیجیریا کے لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے اور لوگو ں نے کھیتوں میں گھومنے والے جانوروں کو جان سے مارنے کی مذمت کی ہے اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں یورپ سے ہجرت کر کے آنے والے دو عقابوں اور جنوب مغربی شہر عبادان میں ایک ہاتھی کو جان سے مارا کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان جنگلی حیات کی وحشیانہ ہلاکتیں نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو نظر انداز کرتی ہیں بلکہ بیداری بڑھانے کی فوری ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیرین ہاتھی دانت اور پینگولین کی کھال سمیت جنگلی حیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے یہاں گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران، ہاتھیوں کی آبادی میں زبردست کمی آئی ہے، جو ایک اندازے کے مطابق 1,500 سے کم ہو کر 400 سے کم ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے