انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے ہم ہدایات جاری کر دیں

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل الیکشن مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بینرز چھاپنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ مقررہ سائز سے بڑے بینرز، پمفلٹ اور پوسٹرز چھاپنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے چھاپے جا سکتے ہیں جبکہ بینر 3 فٹ لمبا اور 9 انچ تک چوڑا چھاپنے کی اجازت ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پورٹریٹ تصاویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ سے زیادہ چوڑی نہ چھاپی جائیں، اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھا ہونا ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے جبکہ ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص مہم کے دوران سرکاری اہلکار کی تصویر پوسٹر پر نہیں لگا سکے، ایسا کرنے کی صورت میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ پبلشر کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لیے ٹربیونل تشکیل

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لیے ٹربیونل تشکیل دے دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹربیونلز 3 سے 10 جنوری تک اعتراضات سنیں گے۔

Notification Appellate Trib… by akkashir

 

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز اور پشاور ہائیکورٹ کے 55 ججز اعتراضات کی سماعت کریں گے۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور اسلام آباد کے 2،2 ججز اعتراضات کی سماعت کریں جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کو اعتراضات سننے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز تھا، اس کے بعد اب 31 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے