پشاور ہائیکورٹ: اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت دائر

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت دائر کر دی گئی، توہین عدالت کی درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے دائر کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایمل ولی خان ایک سیاسی جماعت اے این پی کے صوبائی صدر ہیں، ایمل ولی خان نے انٹرویوں کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایمل ولی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی چیف جسٹس پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایمل ولی خان نے نہ صرف الزامات لگائے، انہوں نے چیف جسٹس کو دھمکی بھی دی۔ ایمل ولی خان نے عدلیہ کو دباؤں میں لانے کی کوشش کی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمل ولی خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے توہین درخواست پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فضل محمد خان نے بیرسٹر سروس شاہ کی وساطت سے دائر کی۔

یاد رہے چند روز قبل ایمل ولی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سخت الفاظ لکھے تھے، انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس میرے سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کے لیے کرسی کا سہارا لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘