او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے نئے ہیڈکوارٹر سے کام شروع کر دیا

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹریٹ نے جدہ کے شمال مشرقی ضلع الریان میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر سے کام شروع کر دیا ہے۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ کا نیا ہیڈکوارٹر او آئی سی کے کام کے لیے بڑی صلاحیتوں کی پیشکش کرتا ہے، جو اس کے آپریشنز اور سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین براہم طحہٰ نے کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے پہلے ہی نئے ہیڈ کوارٹر میں کام شروع کر دیا ہے جہاں گزشتہ چند دنوں میں کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ نئے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت او آئی سی کے مہمانوں کے استقبال اور سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سیکریٹری جنرل نے او آئی سی اور اس کے اداروں کی تمام مستقل مادی اور اخلاقی حمایت اور مشترکہ اسلامی اقدامات کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جو او آئی سی کے کام کی ہموار پیش رفت کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا ہیڈکوارٹر او آئی سی کی کارکردگی کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

سیکریٹری جنرل نے او آئی سی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سہولت اور مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل ابن فرحان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں