‘لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہے تو پاکستان جاؤ’، ایم ایس دھونی کا مداح کو مشورہ، ویڈیو وائرل

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک مداح کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر وہ لذیذ پکوان کے شوقین ہیں تو پاکستان جائیں۔

وائرل ویڈیو میں ایم ایس دھونی کو پاکستانی کھانوں کے گُن گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جب بھی گیا، وہاں کا کھانا ہمیشہ سب سے اچھا پایا اور میں پاکستانی کھانوں کا مداح بن گیا ہوں۔

دھونی نے اپنے مداح سے کہا کہ آپ کو لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بار پاکستان ضرور جانا چاہیے۔

https://Twitter.com/taimoorze/status/1740665504610812382?s=20

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب دھونی نے پاکستانی کھانوں کی کھل کر تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار وہ اس کا برملا اعتراف کر چکے ہیں جس پر انھیں بھارت میں شدت پسندوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن دھونی نے اپنی رائے تبدیل نہیں کی۔

دھونی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پکوان اپنی لذت اور ذائقے کے باعث دنیا کے کسی بھی کھانے سے کم نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ