پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، مٹی کا تیل سستا ہوگیا

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

پیٹرول سستا ہونے پر کون سی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی؟

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کے باعث پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچائے جائیں، نگراں وزیر اعظم کی ہدایت

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp