عورت مارچ کی اجازت: لاہور ہائیکورٹ کے جج نے سماعت سے معذرت کرلی

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف عورت مارث منتظمین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

عورت مارچ منتظمین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے ساتھ ہائیکورٹ بار کی سیکرٹری صباحت رضوی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس کو بھیج دی ہے۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

عورت فاؤنڈیشن نے لاہور پریس کلب سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی تھی۔ حقوق نسواں کے لیے سرگرم خواتین  ہر سال خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مال روڑ پر ریلی نکالتی ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے عورت مارچ کے شرکا کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے عورت مارچ میں شریک خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر کے مطابق نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے۔ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ امید ہے عورت مارچ پرامن طریقے سے منعقد ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ