روس نے برکس گروپ کی چیئرمین شپ سنبھال لی

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے نئے سال کے پہلے روز برکس گروپ کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی انٹرنیشنل افیئرز کونسل (آر آئی اے سی) کے جنرل ڈائریکٹر ایوان تیموفیوف نے کہا ہے کہ اس چیئرمین شپ کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے کیوں کہ مالیات کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

ایوان تیموفیوف کے مطابق روس پر عائد پابندیوں کے ساتھ ساتھ برکس کے 4 ارکان میں سے2 چین کے خلاف پابندیوں کی شرائط کے پیش نظر مالی تعاون ایک ترجیحی ایجنڈا آئٹم ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ مغربی پابندیاں دوسرے ممالک کے خلاف عائد نہیں کی جائیں گی اس لیے مالیاتی تعلقات سے متعلق مسائل میں یقیناً روس کی صدارت کے ایجنڈے میں ایک اہمیت کے حامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ برکس تنظیم 2006 میں تشکیل دی گئی تھی اور اس میں ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت اور چین شامل تھے۔ جنوبی افریقہ نے سنہ 2011 میں برکس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب یکم جنوری 2024 سے اس کے پاس تنظیم کی چیئرمین شپ ہے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور ایران ان 6 ممالک میں ہیں جو سال 2024 میں برکس کے نئے ارکان کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے برکس میں شمولیت کے لیے کوششیں کی جار ہی ہیں تاہم اس کے رکن ممالک نے تنظیم کو وسعت دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا