نیوزی لینڈ: سب سے کم عمرخاتون رکن پارلیمنٹ کی منفرد انداز، آواز اور الفاظ میں کی گئی تقریر وائرل

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کی کم عمر رکن پارلیمنٹ نے اپنی پہلی تقریر اپنی مقامی کمیونٹی کی زبان ’ماوری‘ میں کرکے یادگار بنا دی۔

 150 سالہ تاریخ کی سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ ’ہنا روہیتی میپی کلارک‘ نے اپنی پہلی تقریر ہی یادگار بنا ڈالی۔

ہنا روہیتی میپی کلارک ایم پی کی عمر صرف 21 برس ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر کے عام انتخابات میں انہوں نے  کامیابی حاصل کی تھی۔

بدھ کے روز میپی ہانا-روہیتی میپی-کلارک ایم پی نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر کی۔ تقریر میں انہوں نے مقامی آبادی کی زبان میں ہاکا کیا اور ماوری میں تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم آچکے ہیں، لیکن ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے، ہم یہاں ہیں، ہم جہاز رانی کر رہے ہیں، بالکل اپنے آباؤ اجداد کی طرح۔’

‘انہوں نے کہا ‘میں اس ایوان میں کہی گئی ہر بات  کو ذاتی طور پر تصور نہیں کرسکتی۔ صرف 14 دنوں میں اس حکومت نے میری کمیونٹی پر حملہ کیا ہے، میں کسی چیز کو کیسے اپنی ذات پر نہ لوں، جب یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ پالیسیاں میرے بارے میں بنائی گئی ہیں؟’

انہوں نے اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس ایوان سے خوفزدہ نہیں ہوں، میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ ہمارے بچے ہماری بات سنیں گے۔‘

’21 سال کی عمر میں، میں یقینی طور پر کہہ سکتی ہوں کہ یہ منصوبہ نہیں تھا۔  یہ ایوان ایسے معاملات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا رہا جن کو انہیں ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔ میں اسی لیے یہاں آئی ہوں۔‘

ہنا روہیتی میپی کلارک کی تقریر کے دوران اراکین پارلیمنٹ خاموشی سے بیٹھے رہے۔

ہنا روہیتی میپی کلارک نے واضح کیا کہ ان کی تقریر ان کی کمیونٹی کے لوگوں کے ماضی، حال اور مستقبل کے لیے تھی

۔’جب بھی تم میری آواز سنو گے، اس میں میرے آباؤ اجداد کی گونج سنائی دے گی۔ جب بھی آپ میری آنکھوں میں دیکھو گے، آپ کو وہ بچے نظر آئیں گے جو بچ گئے ہیں، اگلے 3 سالوں میں، آپ تاریخ کو بغیر قلم کے خود کو دوبارہ تحریر ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔’

تقریر کے اختتام پر اراکین پارلیمنٹ نے میپی کلارک کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور انہیں مبارکباد دی، پارلیمنٹ کی بالکونی میں موجود ان کے حامی ان کی تقریر پر جھومتے رہے۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل ہزاروں افراد نیوزی لینڈ کی سڑکوں پر احتجاجاً آگئے، جب وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ 180 سال قبل ولی عہد اور ماوری رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر نظرثانی کا معاملہ ختم کر دیں گے۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں ماوری زبان کے نفوذ کو کم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی