گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے لکھے خط کا جواب دے دیا۔
گورنر کے پی نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن کو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بجائے مشاورت کے لیے گورنر ہاؤس بلا لیا۔
گورنر نے اپنے خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صدر یا گورنر انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کر سکتے ہیں۔
گورنر نے خط کا جواب پیر کی سہ پہر کو دیا جس میں الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو پشاور گورنر ہا=س میں مشاورت کے لئے تشریف لانے کی دعوت دی گی۔
گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ صوبہ میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے لکھے گے خط کے جواب میں 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی تھی۔