پولیو کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا، ملک بھر میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا جب کہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا۔

ترجمان وزارت صحت  کے مطابق تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے، صرف پولیو ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ وزارت صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا

لائیو2025 دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

اپوزیشن لیڈر پر کوئی اختلاف نہیں، 76 ارکان محمود اچکزئی کے نام پر متفق ہیں، عامر ڈوگر

پنجاب بار کونسل نے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ویڈیو

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟