بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے شہری کو تھپڑ کیوں مارا؟

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کی عام انتخابات کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کب بنائی گئی اس حوالے سے معلوم نہیں ہو سکا۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے انتخابات کے دوران بوتھ کے وزٹ کے موقع پر شہری کو تھپڑ مارا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز جب یہ خبر پھیلی کہ شکیب الحسن بوتھ پر تشریف لائے ہیں تو لوگوں کا ایک ہجوم وہاں پر امڈ آیا اور دھکیم پیل شروع ہو گئی۔

دھکم پیل میں ہی ایک مداح نے شکیب الحسن کا کندھا پکڑ کر ان سے ملنے کی کوشش کی تو کپتان نے ان کو تھپڑ رسید کر دیا۔

شکیب الحسن کی جانب سے مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن نے بنگلادیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے انتخابات میں حصہ لیا اور وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp