انٹرنیشنل فلائٹ میں صرف ماں بیٹی مسافر، دوران سفر دونوں کیا کرتی رہیں؟

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہوگا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی کسی بس میں ایک خاندان کے چند ایک افراد ہی سوار ہوں کجا یہ کہ معاملہ ہوائی جہاز کا ہو اور وہ بھی ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کا۔ لیکن ایسا اتفاق پیش آیا ایک ماں بیٹی کے ساتھ جو مشرقی افریقا کے ملک سیشلز سے سوئٹزرلینڈ گئے اور جہاز کے اکانومی سیکشن میں ان کے علاوہ کوئی اور مسافر نہیں تھا۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق سالہ زو ڈوئل اور اس کی والدہ 59 سالہ کِمی چیڈل 25 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ جانے کے لیے امارات کی ایئرلائن میں سوار ہوئے تو اس فلائٹ وہ واحد مسافر تھے۔

ماں بیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ وہ جہاز پر وہی گے۔ زو ڈوئل نے کہا کہ ’میرے خیال میں 4 اور بھی تھے جو فرسٹ کلاس میں تھے لیکن وہ ہم سے بالکل الگ تھے اس لیے ہم بنیادی طور پر وہاں 2 ہی مسافر تھے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوں کہ یہ سیشلز میں مون سون کا موسم تھا اور ساتھ ہی کرسمس کا دن بھی تھا شاید اسی لیے ان دونوں کےعلاوہ کوئی بھی پرواز نہیں کر رہا تھا۔

اس صورتحال میں ماں بیٹی نے خالی جہاز میں خوب انجوائے کیا جبکہ جہاز کا عملہ بھی ناچتا گاتا رہا۔ ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں زو ڈوئل خالی جہاز میں رقص کرتی پائی گئیں.

ویڈیو میں کیبن کریو میں شامل ایک خاتون کی جانب سے کمی چیڈل کو اپنا اسکارف پہنناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ڈوئل اور چیڈل ہوائی جہاز میں ہر طرف گھومتے پھرتے رہے اور مختلف سیٹوں پر اٹھتے بیٹھنے رہے تاہم انہیں فرسٹ کلاس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تمام فلائٹ اٹینڈنٹ بھی صورتحال سے محظوظ ہو رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ پہلے جہاز میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp