معروف اداکار خالد سلیم بٹ انتقال کر گئے

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ادارکار خالد سلیم بٹ طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے پاکستان کے متعدد ڈراموں میں سنجیدہ اور مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں کی زبردست داد سمیٹی، یہی وجہ ہے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

خالد سلیم بٹ نے متعدد ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں اور تھیٹر میں  بھی کام کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔

 

خالد سلیم بٹ ملتان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں فلم کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا۔ 1978ء میں انہیں ڈراما سیریلز میں اداکاری کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے پہلے سیریل میں ہیرو کا کردار ادا کیا اور اس کے بعد لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا۔

خالد سلیم بٹ نے بے شمار ہٹ ڈراموں میں کام کیا جن میں ’جنجال پورہ‘ ، ’ سورج کے ساتھ ساتھ‘ ، ’ حمام ‘، ’ بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ، ’ لنڈا بازار‘ ، ’ دل لگی‘، ’محبت‘، ’ زندگی اور لاہور‘ ، ’کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا‘ ، ’ قسمت‘ اور ’ جی ٹی روڈ‘  شامل ہیں۔ ان کے ڈرامے ’ جی ٹی روڈ‘  نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد شہرت سمیٹی۔

 

 مرحوم نے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں اور بیوہ چھوڑ ی پسماندگان میں چھوڑے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار خالد سلیم بٹ کو گذشتہ سال کے آخری ماہ دسمبر 2023ء میں خرابی صحت کی وجہ سےاسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ وہ سروسز اسپتال میں زیر علاج رہے۔ وہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مختلف کمیٹیوں کے رکن بھی رہے ہیں، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے جگر اور معدے کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟