پالتو بکری پر اسرار طور پر گھر کی چھت پر پہنچ گئی، نیچے اتارنے کے لیے فائر بریگیڈ کو بلانا پڑا؟

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ایریزونا میں ایک ایک بکری گھر کی چھت پر چڑھ گئی جسے نیچے اتارنے کے لیے فائر فائٹر کے عملے کو بلانا پڑا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ بکری کے لیے چھت تک پہنچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں تھا۔

امریکی ریاست ایریزونا کے فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والے عملے کو ایک پالتو بکری کو بچانے کے لیے بلایا گیا جو ایک گھر کی چھت پر چڑھ گئی اور پھر وہاں سے نیچے اترنا اس کے لیے محال ہو گیا۔ بکری کے چھت تک پہنچنے کاکوئی راستہ نہیں تھا تاہم یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ بکری چھت تک بغیر کسی سیڑھی کے کیسے پہنچی۔

گلینڈیل فائر ڈپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ فائر فائٹرز کو اس وقت بلایا گیا جب ایک بکری اچانک مکان کی آخری چھت پر جا پہنچی اور کسی کی پہنچ سے دور ہو گئی اور اس کا نیچے اترنا تقریباً نا ممکن نظر آنے لگا۔

اس بکری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس ویڈیو میں فائر فائٹرز کے عملے کو بکری کو واپس زمین پر لانے کے لیے چھت پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، فائرفائٹر کے عملہ بکری کو نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گیا اور پھر اسے اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ