ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست تو دے دی لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اس وقت ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی جو اپنی تباہ کن باؤلںگ کی وجہ سے
موضوع گفتگو بنتے رہتے ہیں آج اپنی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت تبصروں اور تجزیوں کی زد میں ہیں
لاہور قلندرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑائی تو کپتان شاہین آفریدی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی اور بیٹنگ کے لیے خود میدان میں اتر آئے اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو سمنبھالا۔ اگرچہ کہ لاہور قلندرز آج کا میچ نہیں جیت سکی لیکن ٹویٹر صارفین شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا محمد یوسف شاہین آفریدی کے بارے میں ٹھیک کہتے تھے۔ وہ ان شاء اللہ ایک بہترین باؤلنگ آل راؤنڈر بنیں گے۔
Mohammad Yousuf was right about Shaheen Afridi. He’ll become a proper bowling all-rounder In Shaa Allah 🔥 #HBLPSL8
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 7, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے شاہین آفریدی کی تعریف کرتے نظر آئے، ٹویٹر صارف سحرش نے بالی ووڈ فلم چپکے چپکے سے اداکار راجپال یادو کا ایک سین ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا لاہور قلندرز کی جب بھی چار وکٹس گر جاتی ہیں تو شاہین آفریدی : میرے کو سب آتا ہے میں ایکسپرٹ ہوں
*Whenever LQ loses 4 wickets in PP*
Le Shaheen Afridi:#PSL8 pic.twitter.com/DupF3QPTBu— 𝓢𝓮𝓱𝓻𝓲𝓼𝓱 🇵🇰 (@itsmeSehrish) March 7, 2023
ایک اور صارف نے بالی ووڈ فلم کا سین ٹویٹ کیا جس میں اداکار بومن ایرانی دونوں ہاتھوں سے لکھ رہے ہیں اور شاہین آفریدی کو ان سے تشبیہ دی
Shaheen Afridi with bat & ball today pic.twitter.com/4umR2009uk
— AQUiD (@aquidtweets) March 7, 2023
شاہین آفریدی کے مداح دل کھول کر ٹوئٹر پر ان کی تعریفیں کر رہے ہیں ۔ صارف عبداللہ لکھتے ہیں شاہین آفریدی آپ مجھے روز کرکٹ کے پیار میں مبتلا کردیتے ہو۔
Shaheen Afridi you make me fall in love with cricket every day.
— Abdullah (@michaelscottfc) March 7, 2023
واضح رہے کہ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا جواب میں لاہور قلندرز 19.4 اوورز میں 172 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔