2 روز میں جھوٹ کے بڑے بڑے بُت ٹوٹ گئے، اکبر ایس بابر

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تجدید نو کی ضرورت ہے، ایسا نظام جس میں امید ہو، جس میں باصلاحیت لوگ لیڈر شپ رول میں آسکیں۔

 اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز میں جھوٹ کے بڑے بڑے بت ٹوٹے ہیں، 2011 میں ہم نے جو مہم شروع کی، اس میں پہلے فارن فنڈنگ کیس میں اللہ نے سرخرو کیا اور اب انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی سرخرو کیا،آج سچائی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کیس کے فیصلے سے جمہوری عمل اب مزید آگے بڑھے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اب اس عمل میں شامل ہونا پڑے گا۔ قیادت کا انتخاب پارٹی کے کارکنوں کا حق تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لیے لیا ہے۔

اِس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کر دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 22 دسمبر کو پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘