ویرات کوہلی کو میچ کے دوران گلے لگانے والا مداح گرفتار : ویڈیو وائرل

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز اندور میں ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک مداح نےگراؤنڈ میں جا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاوں چھوئے اور ان کو گلے لگا لیا جس کے بعد پولیس  مداح کو پکڑ کر  گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ تھا، وہ نریندر ہیروانی گیٹ سے ’’ہولکر اسٹیڈیم‘‘ میں داخل ہوا۔
The pitch invader managed to get to Virat Kohli, touch his feet and hug him before being taken off the field. (PTI)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف آرو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شخص وہی ہے اور  لکھا کہ آج میری ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی خواہش پوری ہوگئی۔


تاہم بھارتی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئ۔
Kohli was playing his first T20I match since November 2022. (AFP)

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ ویرات کوہلی کا 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد پہلا میچ تھا اور یہ ان کا کم بیک تصور کیا جا رہا تھا۔ ویرات کوہلی نے نومبر 2022 سے اب تک اس فارمیٹ کا کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا اور یہ ان کا پہلا میچ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی

میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام اہم جرگے کا انعقاد، قبائلی عمائدین اور مشران کا مکمل تعاون کا عزم

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟