اب انتخابی نشان تبدیل نہیں ہو سکے گا، الیکشن کمیشن کا انتباہ

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو شیڈیول عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کے حوالے سے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں میں سے جسے جو انتخابی نشان مل گیا، وہ اب تبدیل نہیں ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، اور ریٹرننگ آفیسرز کو حکم جاری کیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان جاری کیے جا چکے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوچکا ہے، اس لیے انتخابی نشانات کی تبدیلی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اگر انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی لازمی درکار ہو تو پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے، تاہم اس مرحلے پر تبدیلی کے امکانات ناممکن ہیں۔

یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں کے لیے 146، آزاد امیدواروں کے لیے 177 نشان مختص ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لے ساڑھے 18 ہزار کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ شروع ہو چکی ہے، لہٰذاآزاد امیدوار اب انتخابی نشان تبدیل نہیں کرواسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟