پنجگور پر ایرانی حملہ، پاکستان کا ردعمل محتاط کیوں؟

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں ایرانی میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے ذمے دار حکام کا انتہائی اہم اجلاس اس وقت جاری ہے جس میں تمام ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ شب ایران نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے بلوچستان کے شہر پنجگور پر حملہ کیا  تھا کہ اس نے ’جیش العدل‘ نامی تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے بعد پاکستان نے اس حملے کی شدید مذمت کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو علاقائی صورتحال کا مکمل ادراک ہے اور جہاں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ملک کی  خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدام کرنے  کی ضرورت ہے وہیں پاکستان کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے طور  پرتحمل کا مظاہرہ بھی کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے مصلحتاً اس معاملے کو میڈیا میں نہیں اچھالا اور مکمل معلومات افشاء نہیں کیں، جس پر صحافیوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی لیکن ایسا اس لیے کیا گیا کہ حکومت کا اس معاملے میں فیصلہ سازی کا عمل متاثر نہ ہو۔

بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ غزہ کے معاملے میں کوئی کردار ادا نہ کر سکنے کی ناکامی کو چھپانے کے لیے ایران نے یہ اقدام اٹھایا ہے تا کہ اس معاملے میں اس کی اہمیت برقرار رہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل پاکستان کی ریاستی حکمت عملی کے تناظر میں خاصا نپا تلا تھا اور اس پر مزید غور و خوض جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں پاکستان نے فوری طور پر شدید ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن تاریخ جانتی ہے کہ پاکستانی ایسے حملوں کا جواب دینے کی شہرت رکھتے ہیں جیسا کہ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں ہونے والے بھارتی حملے کا جواب دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت